عراق

عراق: سامرہ اور کاظمین میں ناصبی دہشت گردوں کے حملے، ستائیس زائرین شہید، متعدد زخمی

bus blastعرا ق کے شہر بغداد کے شمالی علاقوں سامرہ اور کاظمین میں واقع فرزند پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص) حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلا م کے حرم مبارک کے نزدیک ہونے والے بم دھماکوں میں ستائیس زائرین امام شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔شیعت نیو زکو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عراق میں موجود ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ القاعدہ کے دہشت گردوں نے اتوار کے روز حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے حرم مقدس کے اطراف میں موجود زائرین امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ستائیس شیعہ زائرین شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی تعداد 23ہے۔
دوسری جانب عراق کے علاقے وباک میں ایلمنٹری اسکول کے نزدیک ہونیو الے ایک بم دھماکے میں پندرہ شیعہ مسلمان جن میں بچے بھی شامل ہیں شہید ہوئے جبکہ نوے سے زائد زخمی ہوئے۔
ایک اور دہشت گردانہ کاروائی میں ہفتے کے روز 78شیعہ مسلمان عراق بھر میں ہونے والے بم دھماکوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار زخمی ہوئے
عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے امریکہ اور اسرائیل سمیت سعودی عرب ، ترکی اور قطر کی مدد سے عراق کے خلاف کھلی جنگ کا آغاز کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ سیکڑوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button