عراق

عراق میں امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے پروگرام

iraq flaqالعالم کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام الرافدین ادارے نے کرائے ہیں اور ان میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔ ان پروگراموں میں شریک افراد نے حضرت امام خمینی قدس سرہ کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ آپ نے ڈٹ کر سامراج کا مقابلہ کیاتھا۔ پروگرام میں شریک افراد نے آپ امت اسلام میں اتحاد قائم کرنے کی آپ کی نصحیتوں پرعمل کرنے کی ضرورت پرتاکید کی۔ الرافدین ادارے کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ امام خمینی نے علماء دین کی روشن تصویر اور امت اسلام کی رہبری میں ان کے کردار کو واضح کیا ہے۔ بصرہ انتظامی کونسل کے رکن احمد السلیطی نے کہا کہ امام خمینی مظلوموں کے حامی تھے اور آپ نے ظالموں اور سامراج کے مقابل قیام کرکے عدل و انصاف اور اسلام کے اصولوں پر حکومت قائم کی۔ ہر سال چار جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی برسی منائي جاتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button