عراق

حرم حضرت زینب (ع) کی حفاظت کے لیے عالمی حمایت کا مطالبہ

iraq women protestنجف اشرف کی دسیوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مقدس کی حفاظت کریں۔
اس مظاہرے میں خواتین نے صحابی رسول اسلام(ص)، جناب حجر بن عدی کی، کی گئی نبش قبر کی مذمت کرتے ہوئے شام میں اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لیے عالمی تنظیموں سے حمایت کا مطالبہ کیا۔
نجف اشرف میں ہونے والے خواتین کے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والی خواتین نے کہا: ہم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی وفات کے ایام میں ان کے والد بزگوار کے حرم مطہر کے پاس جمع ہوئیں ہیں تاکہ شام میں دھشتگردوں کی طرف سے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کو منہدم کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کریں کہ اس مقدس مقام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button