عراق

عراق جنگ میں ایک لاکھ نوے ہزار افراد مارے گئے اور ۲۲ سو ارب ڈالر خرچ ہوئے

iraq1جنگ عراق میں ایک لاکھ نوے ہزار افراد مارے گئے اور جنگ پر امریکہ کے 22 سو ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اعداد و شمار امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔اس تحقیق کے مطابق شروع میں جارج بش حکومت نے جنگ عراق پر 50 سے 60 ارب ڈالر خرچ کا اندازہ لگایا تھا لیکن بعد کے اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جنگ عراق میں مارے گئے ایک لاکھ نوے ہزارافراد میں 70 فی صد یعنی ایک لاکھ 34 ہزار عام شہری رہے ہیں۔ مارے گئے افراد میں چار ہزار 488 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہےکہ آزاد ذرائع کے مطابق جنگ عراق میں مارے جانے والے افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن امریکی ذرائع اس تعداد کو بہت کم کرکے پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ نے عراق میں عام تباہی مچانے والے ہتھیاروں کی موجودگي کا دعوی کرکے اس ملک پر حملہ کیا تھا جبکہ امریکہ کا یہ دعوی پوری طرح سے جھوٹ ثابت ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button