عراق

عراقی وزیراعظم کی جانب سے دہشت گردانہ بم دھماکوں کي مذمت

nori malikعراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے بغداد ميں ہونے والے دہشت گردانہ کابم دھماکوں کي سخت الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کي تمام سياسي جماعتوں کو ملک کے خلاف سازشوں کے مقابلے ميں متحد ہوجانا چاہئے –
نوري مالکي نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ ملک ميں جاري بدامني اور دہشت گردي کو جڑ سے اکھاڑ پھينکنے کے لئے قومي عزم و ارادہ پيدا کيا جائے – اتوار کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں ميں ہونےوالے دہشت گردانہ بم دھماکوں ميں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے –
عراقي پوليس کے ذرائع نے بتايا ہے کہ اتوار کو بغداد کے مختلف پرہجوم علاقوں ميں ہونےوالے تيرہ سلسلہ وار کار بم دھماکوں ميں ترپن افراد جاں بحق اور بياسي ديگر زخمي ہوگئے- يہ دھماکے بغداد کے علاقے صدر سٹي ، حسينيہ الراشديہ ، حسينيہ المعامل ، کرادہ ، حي الامين ، سيديہ اور کماليہ ميں ہوئے –
اس سے پہلے ان دھماکوں ميں مرنےوالوں کي تعداد کم بتائي گئي تھي مگر سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے مرنےوالوں کي لاشوں کو اسپتال منتقل کئے جانے کے بعد حکام نے جاں بحق ہونےوالوں کي تعداد ترپن بتائي ہے-
عراق ميں حکام کا کہنا ہے کہ ملک ميں بدامني اور دہشت گردي کے واقعات علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودي عرب قطر اور ترکي ايماء پر کئے جارہے ہيں جبکہ امريکا بھي دہشت گردوں کي سرپرستي کررہا ہے –

…….

متعلقہ مضامین

Back to top button