ترکی علاقہ میں اسرائیل کے مفادات کا محافظ /القاعدہ کا مقابلہ کریں گے نوری مالکی

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ترکی کو علاقہ میں اسرائیلی مفادات کا محافظ قراردیتے ہوئے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ترکی کو علاقہ میں اسرائیلی مفادات کا محافظ قراردیتے ہوئے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی علاقہ میں اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور عراق، مصراور شام کے نقش کو برباد کرنے کی تلاش میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض ممالک عراق ،شام اوربحرین میں قبائلی مسائل کو پیش کرکے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عراقی وزير اعظم نے شام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں غیر علاقائی طاقتیں اور علاقہ کےدہشت گرد مسلح کارروائیوں میں ملوث ہیں جن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم بھی شامل ہے۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ القاعدہ کے باقی ماندہ افراد عراق میں بد امنی پھیلانے کی تلاش کررہے ہیں لیکن عراقی حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔








