عراق

حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کا توسیعی منصوبہ

shiitenews imam aliعراق کے ہاؤسنگ کے وزیر نے اس ملک مقدس شہر نجف اشرف کے دورے کے موقع پر امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کے توسیعی منصوبے کے لئے کئی پلاٹس الاٹ کئے جانے کے لئے عراق کی وزارت ہاؤسنگ کی آمادگی کی خبر دی ہے ۔
عراق کے ہاؤسنگ کے وزیر ” عادل مھدور ” آج عراق میں فارس نیوز کے ساتھہ گفتگو کرتے ہوئے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر کے توسیعی منصوبے کے لئے کئی پلاٹس الاٹ کئے جانے کے لئے عراق کی وزارت ہاؤسنگ کی آمادگی کی خبر دی ہے ۔ ” عادل مھدور ” نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے دورے کے موقع پر تاکید کی کہ عراق کی وزارت ہاؤسنگ نے فیصلہ کیا ہے امیرالمومنین حضرت امام علی علیہ السلام کے حرم مطہر سے ملحقہ پلاٹس امام علی علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی کو الاٹ کر دیئے جائیگے ۔ اس وقت بھی نجف اشرف میں حرم علوی کی توسیع کا کام جاری ہے اور حرم مطہر کے مشرقی حصے میں صحن فاطمۃ الزھرا (س) تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button