عراق

عراق کربلائے معلی میں پچاس لاکھ کے قریب عزادارنواسہ رسول کا غم منارہے ہیں

karbalaموصولہ اطلاعات کے مطابق اس وقت کربلائے معلی میں پچاس لاکھ کے قریب عزادار موجود ہیں جن میں عراقی قوم کے علاوہ دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے عزادار بھی شامل ہیں۔ نجف اشرف، سامرا اور کاظمین میں اس وقت دسیوں لاکھ عزادار موجود ہیں جو نواسہ رسول کا غم منارہے ہیں۔ عراق کے مقدس شہروں بالخصوص کربلائے معلی میں سکیوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے کئےہیں۔ لبنان و شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیروت اور جنوبی لبنان میں عظیم ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں دسیوں لاکھ افراد شریک تھے ۔ یہ جلوس حزب اللہ لبنان کے زیر انتطام نکالے گئے تھے۔ شام میں بھی حضرت زینب بنت علی علیھما السلام کے روضہ اقدس پر لاکھوں عزاداروں کا مجمع سینہ کوبی اور نوحہ خوانی میں مشغول ہے۔ ادھر ترکی میں بھی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ نواسہ رسول کا سوگ منایا جارہا ہے اور آج ہزاروں افراد نے ہلال احمر کو غزہ کے عوام کے لئے خون کا عطیہ دیا۔ ترکی کی انجمن جعفریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے خون کا عطیہ غزہ کے محصور بھائيوں سے یکجہتی کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button