عراق

کربلاۓ معلی میں ھزاروں عزاداران حسینی نے بحرین کے پرچم لہراۓ

karbala history 22فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج کربلاۓ معلی میں ہزاروں حسینی عزاداروں نے بین الحرمین میں بحرینی پرچم اٹھاکر آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرینی انقلابیوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ کربلاۓ معلی میں ایاّم محرم کے آغاز سے فرزند رسول حضرت امام حسین ع اور انکے اصحاب باوفا کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور عراق اور دنیا کے گوشہ و کنار سے لاکھوں حسینی عزادار، مراسم عزا میں شرکت کر تے ہیں ، بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حسینی عزاداروں کے مراسم عزاداری میں وسیع پیمانے پر شرکت سے وحشت زدہ ہوکر روز عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے آل خلیفہ حکومت، واقعات کربلا اور حضرت رسول اکرم( ص) کے خاندان پر ہونے والےظلم وستم کے بیان کو بحرینی حکومت کے خلاف اشتعال کا باعث سمجھتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button