عراق

آیت الله سیستانی تمام عراقی قوم کے پدر ہیں اہل سنت علماء کونسل عراق کے صدر

ayatollah sistani by islamiاھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے حضرت آیت الله سیستانی کو تمام عراقی قوم کا پدر جانا ہے ۔
اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد عبدالوهاب الملا جنہوں نے برطانیہ کے سفر سے دوران حضرت آیت الله سیستانی کے نماینده آیت الله سید مرتضی کشمیری سے لندن میں ملاقات اور گفت و گو کی۔

ان دونوں عالم دین کے درمیان ملاقات میں اسلامی دنیا ، عراق کے حالیہ سیاسی بحران اور یورپ میں عراقی باشندہ کی سکونت کے حالات پر اظہار خیال کیا گیا۔

شیخ خالد الملا نے اسلامی دنیا میں حضرت آیت الله سیستانی کی بلند مرتبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت الله سیستانی تمام مسلمانوں کے مرجع ہیں اور وہ صرف شیعوں سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا ان سے تعلق ہے۔ بندہ بھی کئی بار ان سے ملاقات کا شرف حاصل کر چکا ہوں۔

انہوں نے وضاحت کی : آیت الله سیستانی تمام عراقی باشندوں کے پدر ہیں اور ان کا تعلق تمام قوم و مذھب سے ہے۔

اھل سنت علماء کونسل عراق کے صدر نے سید مرتضی کشمیری کی طرف سے دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی اس طرح کی ملاقات کا سلسلہ رہنے کی امید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button