عراق

عراقی فوج خود مختار اور مثالی بنے

Iraqi Armyاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ عراق کی فوج کو علاقے کی طاقتور اور مثالی فوج میں تبدیل ہونا چاہیے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے آج بغداد میں عراق کے اسپیکر اسامہ نجیفی سے ملاقات میں کہا کہ عراق کی فوج کو خود مختار اور مثالی فوج بننا ہوگا تا کہ وہ بھر پور طرح سے عراق کی ارضی سالمیت کا دفاع کرسکے ۔ انہوں نے عراق میں قومی اتحاد برقرار رکھنے میں حکومت اور پارلیمنٹ کے مثبت کردار کو سراہا ۔ اس ملاقات میں اسامۃ النجیفی نے کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ بھی جو عوام کے ارادے کا مظہر ہے ملت عراق کی امنگوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے بھر کوشش کررہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی گذشتہ روز عراق کے وزیر دفاع کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔ انہوں نے گذشتہ روز بغداد میں عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button