عراق

عراق دہشت گردی کی لپیٹ میںدس افراد جاں باحق

iraq blast faraidayعراق ميںگزشتہ دن دہشتگردي کے مختلف واقعات ميں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمي ہوگئے
عراق کے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ جمعرات کو الانبار ميں دہشتگردوں کے حملوں ميں دو افراد جاں بحق اور چودہ زخمي ہوئے –
اسي طرح الکرامہ نامي علاقے ميں بم کے دھماکے ميں ايک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمي ہوئے – العامريہ ميں بھي بم کے دھماکے ميں ايک شخص جاں بحق اورمتعدد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے – اس رپورٹ کے مطابق الضلوعيہ ميں ايک کار بم کے دھماکے ميں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہوگئے – الرمادي اور فلوجہ ميں بھي دو افراد جاں بحق اور سترہ ديگر زخمي ہوگئے –
شہر رمادي کے مغرب ميں اور فلوجہ کے مشرق ميں کار بم کے دو دھماکے ہوئے جن ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے –
قابل ذکر ہے کہ دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے جرم ميں عراق کے معزول نائب صدر طارق الہاشمي کو ان کي غير موجودگي ميں عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد عراق ميں دہشتگردانہ کاروائيوں کا نيا سلسلہ شروع ہوگيا ہے –
عراقيوں کا کہنا ہے کہ امريکا اور سعودي عرب سميت علاقے کي علاقے کي بعض عرب حکومتيں ان کے ملک ميں سرگرم دہشتگردوں کي مدد اور حمايت کرتي ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button