عراقی پولیس نے شام دشمن فری آرمی کو اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام بنادی

عراقی علاقے سماوا کی پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کرنے والے ایسے گروہ کو پکڑا ہے جو شام دشمن فری آرمی کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ تین افراد پر مشتمل یہ گروہ فری آرمی کو چار سو (۴۰۰) کلاشنکوف فراہم کر چکا ہے۔
اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث اس گروہ کے ۲ افراد کا تعلق نینوا صوبے سے ہے جبکہ ایک کا تعلق سماوا سے ۳۰ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سوئر سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ مثنیٰ صوبے میں سرگرم تھا۔ اس مرتبہ یہ گروہ دوسو (۲۰۰) کلاشنکوف اسمگل کرنے کی کوشش میں مصروف تھا۔ یہ گروہ بعض قبائل کے ذریعے فری آرمی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو شام میں دہشت گردی کے لیے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔








