عراق

عراق میں دہشتگردی- تفرقہ انگيز گروہوں کی سازش

iraqattacksعراق میں دہشتگردانہ کاروائياں جاری ہیں اور آج بھی بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے جنوبی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور بائيس زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز صوبہ قادسیہ کے شہر دیوانیہ میں گولے بارود سے بھرے ایک ٹرک کا دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از چالیس افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور اسکے بعض آلہ کار ممالک خاص طور سے سعودی عرب ملوث ہیں اور دہشتگردوں کی مالی ، فوجی اور سیاسی حمایت کررہے ہیں۔ ادھر حزب اللہ لبنان نے عراق میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے عراق میں جاری قتل عام اور دہشتگردانہ حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس خاموشی سے عراق میں بعض ملکوں اور بعض انتہا پسند تفرقہ انگيز گروہوں کی سازشوں کی بو آتی ہے۔ حزب اللہ کے بیان میں آیا ہےکہ عراق میں دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں جو ملت عراق کو بیرونی سازشوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button