عراق

جشن نيمہ شعبان کے لئے لاکھوں عراقيوں کي کربلا روانگي

karbalaپندرہ شعبان کے جشن ميں شرکت کے لئے عراقي زائرين کے قافلے کربلائے معلي کي جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے ہيں-
عراق کے صوبے ميسان سے زائرين کے کئي قافلے کربلائے معلي کي جانب روانہ ہوگئے ہيں تاکہ پندرہ شعبان کے جشن ميں شرکت کر سکيں 

يہ قافلے پيدل سفر کرنے کے بعد چودہ شعبان کو نواسہ رسول حضرت امام حسين عليہ السلام کے روضہ مبارک پر پہنچيں گے جہاں حضرت امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت پر خصوصي تقريبات منقعد کي جاتي ہيں-

قافلوں کي حفاظت کے لئے عراقي سيکورٹي فورس کے خصوصي دستے زائرين کے راستے ميں تعينات کرديئے گئے ہيں اور شہروں کي سيکورٹي بھي بڑھادي گئي ہے-

عراقي ڈکٹيٹر صدام کے زوال کے بعد سے ہر سال لاکھوں کي تعداد ميں زائرين پيدل قافلوں کي شکل ميں حضرت امام مہدي عليہ السلام کے جشن ولادت ميں شرکت کے لئے کربلائے معلي جاتے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button