عراق

عراقی صدر : عراق میں شیعہ مسلمانوں کا حق پامال نہیں کروں گا

iraqi saderعراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر عراق کی اکثریت کا حق پامال نہیں کریں گے اور اگر انہیں مجبور کیاگیا تو وہ استعفی دیدیں گے۔ عراق میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے۔
انہوں نے نوری المالکی کی مخالف پارٹیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یاد رہے سعودی عرب، ترکی اور قطر نوری الماکی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔

ادھرعراق میں دہشتگردانہ کاروائياں جاری ہیں اور آج بھی عراق کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں۔

سومریہ نیوز کے مطابق آج شہر تکریت میں پولیس کی گاڑی کےراستے میں بم دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس اھلکار جاں بحق ہوگيا۔اطلاعات کے مطابق فلوجہ میں بھی پولیس کی گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ ہوا۔

ادھر امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے گذشتہ روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرزند حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے روز شہادت کے موقع پر بغداد کے محتلف علاقوں میں کئي بم دھماکے کئےتھے جن میں تینتالیس افراد شہید اور ایک سو انہتر زخمی ہوئےتھے۔

یاد رہے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سارے عراق اور دینا کے مختلف علاقوں سے لاکھوں زائرین کاظمین آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button