عراق

عراق کے ماہرین کو ختم کرنے کی سازش

israil flag brounعراق میں سابق قومی سلامتی کے مشیر موفق الربیعی نے کہا ہےکہ صہیونی جاسوس تنظیم موساد کے عناصر عراق میں مختلف بھیسوں میں کام کررہے ہیں۔
النخیل ویب سائٹ کے مطابق موفق الربیعی نے کہا کہ موساد کے بہت سے ایجنٹ مختلف شکلوں میں عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنے اھداف کےحصول کے لئے بعض اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی پائلٹوں، دانشوروں اور سائنس دانوں کا قتل عام کوئي اتفاق نہیں اور نہ ہی ملک میں عدم استحکام کا براہ راست تعلق ملک میں جاری بدامنی سے ہے بلکہ یہ ایک منصوبہ بند سازش ہے جس کے پیچھے بعض انٹلجنس ایجنسیوں کا ہاتھ ہےاور اس کا مقصد عراق کو نابود کرنا اور اسے پسماندہ رکھنا ہے۔

موفق الربیعی نے کہا کہ عراق میں دوہزاہر تین سے لےاگست دوہزار چار تک ڈھائي سو پیروفیسر اور دانشوروں کو قتل کیا گيا ، اسکے علاوہ اسی مدت میں عراق کے ایک ہزار پانچ سو ڈاکٹروں اور ماہرین کو اغوا بھی کیا گيا ہے، انہوں نے کہا کہ ان وارداتوں سے معلوم ہوتا ہےکہ بیرونی عناصر عراق کے ماہرین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button