عراق

بعثی عناصر سے کوئي مذاکرات نہیں

Iraq_Flagعراق کی حکومت نے کہا ہےکہ ممنوعہ بعث پارٹی کے عناصر کے ساتھ مذاکرات نہيں ہوسکتے۔ مھر نیوز کے مطابق حکومت قانون اتحاد کے رکن علی علاق نے عراق کے آئين کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عراق کی حکومت ممنوعہ بعث پارٹی اور اس کے رہنماوں سے ہرگز مذاکرات نہيں کرے گي۔ ادھر وزیراعظم نوری المالکی کے مشیر احمد الشیخانی نے ان خبروں کی تردید کی ہےکہ نوری المالکی نے دمشق میں مقیم بعثیوں سے گفتگو کےلئے  ایک وفد روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوری المالکی کی حکومت قومی مصالحت کےلئے بڑے منصوبے رکھتی ہے جسمیں بعث پارٹی کے وہ عناصر ہرگز شامل نہيں ہوسکتے جن کے ہاتھوں سے ملت عراق کا خون رس رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button