عراق

دنیا کا رجحان شیعوں کی طرف ہے

Najaf_ashrafنجف اشرف کے خطیب جمعہ نے تاکید کی کہ دنیا بھر کے لوگوں کا رجحان شیعہ مذھب کی طرف ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے گزشتہ روز اس شھر کے امام مهدی (عج) یونیور سیٹی میں طلاب و دانشجو کے درمیان پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ھدایت کے نور سے تعبیر کرتے ہوئے کہا : حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کا ذکر دلوں کو اسلام سے مل جانے کا  سبب ہوتا ہے اور طالب علموں کو اس نور سے استفادہ کرنا چاہیئے اور ھمیشہ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یاد کیا کریں ۔انہوں نے عاشورہ کے واقعہ کو جاودان و ھمیشہ باقی رہنے والا جانا ہے اور وضاحت کی : عاشورہ کا واقعہ صرف گذرے ہوئے کسی ایک سال پہ منحصر نہی ہے اور اگر ایسا ہوتا تو اس کی یاد اور امام حسین علیہ السلام کی تحریک کا واقعہ ابھی تک ذہنوں میں باقی نہ ہوتا لیکن ابھی بھی مشاھدہ کر رہے ہیں کہ دنیا بدل گئی ہے لیکن امام حسین علیہ السلام کی یاد ابھی بھی لوگوں کے دل میں باقی ہے ۔
حجت الاسلام قبانچی نے ترکی کے شھر استنبول میں تقریب مذاھب کافرنس کے منعقد ہونے کی طرف اشارہ کر تے ہوئے وضاحت کی : اس کانفرنس میں اپنی موجودگی کے درمیان دیکھا کہ آذان کی آواز اور ملکوتی صدا « لا اله الا الله » و « محمد رسول الله (ص) » اس پورے شہر میں جو مغربی ممالک کے سیاح کی جگہ ہے سنی جا رہی تھی اور یہ اسلام کی بڑی کامیابی کی دلیل ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button