عراق

غاصب قوتیں عراق میں باقی رہيں, امریکی وسعودی کوشش

Iraq-baqdadامریکہ، سعودی عرب اور ایاد علاوی کی العراقیہ پارٹی عراق میں غاصب قوتوں کو باقی رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عراقی ویب سائٹ نہرین نیٹ نے لکھا ہے کہ واشنگٹن ۔ بغداد معاہدے کے مطابق عراق سے امریکی فوج کے انخلاء میں صرف ایک سال کا عرصہ باقی ہے لیکن امریکی وزارت جنگ پنٹاگون عراق میں بدامنی پھیلا کر امریکی فوج کی موجودگی کی مدت بڑھا نا چاہتی ہے تاکہ واشنگٹن  عراق کے تیل کی دولت کو لوٹتا رہے ۔ عراق میں امریکی فوج کے ترجمان جفری بوکنن نے بھی کچھ دنوں پہلے کہا تھا کہ عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے میں امریکہ کے مفاد میں ہے ۔ ایاد علاوی کی جماعت العراقیہ کے بعض قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے العراقیہ سے کہا ہے کہ وہ اس کوشش میں ہیں کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کو التوا کا شکار بنادیں اور العراقیہ کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اسی راستے پر کام کرے

متعلقہ مضامین

Back to top button