عراق

عراق : امریکی اور سعودی مداخلت

Iraq_Flagامریکہ سعودی عرب کی حمایت سے عراق کے وزیراعظم نوری المالکی کی پوزیشن کمزور بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نہرین نیٹ کے مطابق عراق میں قومی کونسل برائے اسٹراٹیجک پالیسی امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ ہے جس کے سہارے امریکہ اور سعودی عرب وزیراعظم کے اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔ نہرین نٹ نے لکھاہے کہ اس اسٹراٹیجک پالیسی کونسل کے وجود میں آنے سے عراق میں دوحکومتیں بن جائيں گي جن کے سبب ملک میں  اختلاف و تفرقہ پھیل سکتا ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب اور امریکہ نے بعثی عناصر کو منظم کرکے ایک نئي تنظیم بنائي ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے لندن قاہرہ امان اور بغداد میں بعثی عناصر سے ملاقاتیں کر کے انہیں منظم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے بعثی دہشتگرد عناصر کو سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button