عراق

سعودی عرب عراقی اکثریت کا مخالف

Flag_of_Saudi_Arabiaسعودی عرب نے عراق کے تمام ہمسایہ ملکوں کےبرخلاف عراق حکومت کو مبارک باد کا پیغام نہیں بھیجا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے قریب ایک ذریعے نے بتایا ہےکہ عراق کے تمام ہمسایہ اور ملکوں نے عراقی حکومت اور قوم کو مبارک باد کا پیغام بھیجاہے لیکن سعودی عرب نے اب تک عراقی قوم کو مبارک باد پیش کرنے سے ہاتھ روکے رکھا ہے ۔ عراقی ذریعے کے مطابق سعودی عرب سے اس حرکت کی توقع کی جارہی تھی کیونکہ آل  سعود نے عراق میں نوری المالکی کو حکومت سے محروم کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئےہیں لیکن اس کا کوئي نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔ عراقی ذریعے نے کہا کہ اگر سعودی عرب کے مخاصمانہ رویےمیں تبدیلی نہيں آتی ہےتو عراقی حکومت بھی اپنے موقف میں تبدیلی لائے گي۔ یاد رہے کچھ دنوں قبل سعودی انٹلیجنس کے سربراہ مقرن بن عبدالعزیز نے ایک مغربی سفارتکار سے گفتگو میں واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے عراق میں اکثریت کو حکومت سے دور رکھنے کے لئے ساڑھے سات سوملین ڈالر خرچ کئےہیں لیکن اسکی ساری کوششیں ناکام ہوگئيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button