عراق

کربلائے معلی میں مراسم عزاداری،لاکھوں عاشقوں کی پا برہنہ کربلا آمد

Ashura_Pilgrimsعراقی شہر کربلائے معلی میں جہاں پر کہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،حضرت امام حسین علیہ السلام کا حرم مبارکہ ہے مراسم عزاداری کا انعقاد جاری ہے،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں عزادران امام حسین علیہ السلام مراسم عزاداری میں شرکت کے لئے عراق کے شہر کربلائے معلی میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں پر کہ روضہ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر مراسم عزاداری انجام دیں گے اور  جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ان کے مظلوم فرزند کا پرسہ پیش کریں گے۔
یوم عاشور کی مناسبت سے عراقی شہر کربلائے معلی پہنچنے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کئی دنوںکی پیدل مسافت کرنے کے بعد حرم کربلا میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق لاکھوں عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام شہدائے کربلا کی یاد میں ہزاروںمیل پید اور پا برہنہ (ننگے پاؤں)سفر کرتے ہوئے کربلا پہینچ رہے ہیں جبکہ انہوں نے ہاتھوں میں سیاہ علم اور سرخ علم بھی بلند کر رکھے ہیں اور سروں پر لبیک یا حسین علیہ السلام ،لبیک یا ابو الفضل العباس کی سرخ پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں۔
دورسی جانب عراقی سیکورٹی ذرائع نے بین الحرمین (روضہ امام حسین علیہ السلام ،اور روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کا درمیانی راستہ)میں 28,000پولیس اہلکار تعینات کر دئیے ہیں جوکہ حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام میں داخل ہونے والے عزاداران کی جامعہ تلاشی کے بعد انھیں حرم میں داخل کر رہے ہیں ،واضح رہےکہ عراقی حکومت نے شہر کربلا میں گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیاہے تا کہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button