عراق

عراق:کربلا و بغداد میں بارہ محبان اہل بیت شہید

rocket_attackعراق کے شہر کربلائے معلی اور بغداد میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں 12عاشقان امام زمان عج فرجہ شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد ذخمی ہیں ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر کربلائے معلی میں منگل کی رات کو حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف آنے والے زائرین پر راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں 7زائرین شہید ہو گئے جبکہ درجنوں ذخمی ہیں۔واضح رہے کہ شیعیان حیدر کرار علیہ السلام پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے ولادت با سعادت حضرت حجت خدا آقائے امام زمان عج فرجہ کے سلسلے میں اعمال شعبان کی انجام دہی کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف رواں دواں تھے ۔ ،اور عین اسی وقت ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے راکٹ حملوں کے ذریعے 7شیعہ افراد کو شہید کر دیا جبکہ متعددکو ذخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے مقامی وقت کے مطابق 11بجے رات کو کئے گئے ۔دوسری جانب عراق کے شہر بغداد میں بھی بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 9:30بجے صبح ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 5شیعہ افراد شہیدہوگئے ،جبکہ 13سے زائد ذخمی ہیں۔13ذخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت اس قدر بتائی جاتی ہے کہ جس نے عراقی حکام سے بات چیت کرتے ہوئے دھماکوں سے متعلق بتایا ہے،جبکہ دیگر ذخمیوں کی حالت تا حال نازک بتائی جا رہی ہے۔
کربلا ئے معلی کے ایک پولیس افسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کربلائے معلی میں داخل ہونے والے عاشقان امام زمان عج فرجہ جو کہ اعمال شعبان کے لئے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب رواں دواں تھے ،حرم امام حسین علیہ السلام سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر تکفیری دہشت گردوں نے کئی راکٹ فائر کئے جس کے نتیجہ میں 7شیعہ زائرین شہید ہو گئے جبکہ ذخمیوں کی تعداد 46سے زائد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button