عراق

دمشق:مقتدیٰ الصدر اور ایاد اعلاوی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

Allawi_al-Sadrعراقی نیشنل الائنس کے چیئر میں ایاد اعلاوی نے صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر سے شام میں ملاقات کی ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایاد اعلاوی نے عراقی صدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کا مقصد علاقے کی موجودہ صورتحال کے حوالےسے گفت و شنید کرنا تھا ،جبکہ اعلاوی کا کہنا تھا کہ اس اہم ملاقات میں بہت سے معاملات زیر بحث آئے  ہیں جن میںسے ایک اہم ترین مسئلہ عراقی عوام کا اتحاد برقرار رکھنا بھی تھا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے اور اہم ترین بات یہ ہے کہ عراقی عوام کے تحفظ اور ان کے اتحاد کو یقینی بنائیں اور عراق میں سیاسی استحکام لانے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ حکومتی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔
مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ ایاد اعلاوی سے ملاقات نہایت اہم رہی ہے جبکہ شام کے صدر بشار الاسد کا کردار اس میں اہمیت کا باعث ہے انہوں نے ہمیشہ عراق کی مدد کی ہے اور آئیندہ بھی ہم ان سے یہی امید رکھتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ پڑوسی اور دیگر ممالک عراق میں تعاون کریں ۔
مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ وہ عراقی حکومت کے قیام میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے تا کہ عراق میں جلد ازا جلد حکومتی عمل پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔انہوں نے عراقی سیاسی جماعتوں سے بھی کہاہے کہ وہ عراق میں ھکومتی عمل داری میں تاخیر سے کام نہ لیں ،اس موقع پر مقتدیٰ الصدر نے عراق میں حکومت سازی کے عمل میں ترکی،ایران،شام اور دیگر پڑوسی ممالک کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان ممالک نے عراق میں ھکومت سازی کے عمل میں اپنا مثبت کرداد اد اکیا ہے جس کے لئے جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button