عراق

عراق مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کی حکومت سازی پرتاکید

Ayatullah-ali-sistaniعراق کی اعلی دینی مرجعیت اور علماء کرام نے حکومت سازی میں تاخیر پر ناراضگي کا اظہار کیا ہے۔ ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بزرگ مرجع  تقلید آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے ایک رکن نے بتایا کہ آیت اللہ سیستانی نے پارلمنٹ کے اجلاس میں دوہفتے کے التوا اور حکومت سازی میں تاخیر پرغصے کا اظہار کیا ہے اور تمام سیاسی گروہوں کو ھدایت دی ہےکہ جلد از جلد حکومت تشکیل دیں۔ درین اثنا حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک بزرگ عالم دین شیخ نعمہ عبادی نے کہا ہےکہ عراقی عوام حکومت سازی میں تاخیر سے ناراض ہیں اور چاہتےہیں کہ جلد از جلد حکومت تشکیل دی جائے۔ یادرہے عراقی پارلمنٹ نے اگلا اجلاس دوہفتوں تک ملتوی کردیاہے
عراق میں امریکی مداخلت
عراقی پارلمنٹ کے سابق نائـب اسپیکر نے فاش کیا ہےکہ امریکی نائـب صدر نے اپنے حالیہ دورہ بغداد میں کردوں سے کہا ہےکہ وہ صدر کے عھدے سے دستبردار ہوجائيں۔ پیامنر ویب سائٹ کے مطابق جوبايڈن نے کہا ہے کہ کردوں کو وزارتی قلمدانوں کے عوض صدر کے عھدے سے دستبردار ہوجاناچاہیے۔ قابل ذکرہے عراق کی سیاسی پارٹیاں امریکہ کے نائب صدر بايڈن کے حالیہ دورہ عراق کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت قراردے رہی ہیں ۔ قومی اتحاد کے رکن محمد البیاتی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ اس وقت عراق میں بعض عرب اور مغربی ملکوں کی مداخلت بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوبایڈن کے حالیہ دورہ بغداد سے پتہ چلتاہےکہ وہ عراق کے لئے کئی سازشیں لیکر آئے تھے اور ان کی یہ سازشیں عراق کو تقسیم کرنے نیز سیاسی پارٹیوں کے درمیاں اقتدار تقسیم کرنے کے روپ میں ظاہرہورہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button