عراق

کاظمین میں سعودی دہشت گرد گرفتار

Iraq_Flagعراقی حکام کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو پیدل چل کر کاظمین آنے والے زائرین کے ایک گروہ کو خودکش کاروائی کا نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے ایام کے سلسلے میں کاظمین میں زائرین کی تعداد مین شدید اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ،  معمول کے مطابق ایک بار پھر عزاداران اہل بیت (ع) کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردی کے امکان کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے بموجب دہشت گرد کاروائی کے لئے کاظمین میں داخل ہونے والے ایک سعودی وہابی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے کاظمین میں داخل ہونے والے ایک سعودی وہابی دہشت گرد کو، کسی بھی کاروائی سے قبل، حراست میں لے کر اس کے قبضے سے مختلف برقی و الیکٹرانک آلات اور خودکش کاروائی میں استعمال ہونے والی دھماکہ خیز مواد سے بھرپور جیکٹ برآمد کرلی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو پیدل چل کر کاظمین آنے والے زائرین کے ایک گروہ کو خودکش کاروائی کا نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
حکام کے مطابق مذکورہ سعودی وہابی دہشت گرد ـ جس کا نام فاش نہیں ہوسکا ہے ـ سنہ 2008 سے عراق مین مقیم تھا اور ابھی تک کئی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ دہشت گرد سے ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے جو دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھی۔
عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق اس دہشت گرد کی ناکام دہشتگردانہ کاروائی کے بارے میں مزید تحقیق جاری ہے۔
مآخذ: ابنا

متعلقہ مضامین

Back to top button