عراق

عراقی شیعہ الائنسزمیں حکومت سازی کے لئے اتحاد قائم ہو گیا

Iraq_Flagعراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے حکومت قانون الائنس اور شیعہ عراقی نیشنل الائنس نے عراق میں حکومت سازی کے لئے اپنے اتحاد کا اعلان کر دیا ۔شیعت نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے  مطابق دو مرکزی شیعہ اتحادوں ،حکومت قانون الائنس اور عراقی شیعہ نیشنل الائنس نے گذشتہ روز اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ آپس میں نیشنل االائنس کے نام سے پارلیمنٹ میں حکومت سازی کے لئے اتحاد تشکیل دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس 14جون کو ہونے والا ہے جس میں اب تک عراقی سیاسی جماعتیں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں ،جبکہ عراقی شیعہ نیشنل الائنس اور حکومت قانون الائنس کے اتحادوں کے درمیان حکومت سازی کے اعلان کے بعد اس بات کی امید ہو چلی ہے کہ دونوں شیعہ جماعتیں با آسانی حکومت سازی کے مرحلے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ کردستان الائنس جس نے عراقی انتخابات میں چالیس نشستیں حاصل کی ہیں نے بھی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لئے شیعہ جماعتوں کے اتحاد کی حمایت کریں گے جبکہ العراقیہ اتحاد کے سربرای ایاد اعلاوی کہ جن کی جماعت نے عراقی انتخابات میں 91نشستیں حاصل کر کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی تھی لیکن وہ حکومت سازی کے لئے مطلوبہ 163پارلیمینٹرینز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button