عراق

عراق میں سیاسی مذاکرات جاری

iraq_flagعراق کے قومی اتحاد اور العراقیہ اتحاد نے عراق میں حکومت کی تشکیل کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے ۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اتحاد  اور العراقیہ اتحاد کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں عراق کے نائب صدر عادل عبدالمہدی نے عراق کے قومی اتحاد اور حکومت قانون کے مشترکہ نۓ اتحاد کی تشکیل کے راستوں کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ اتحاد عراقی آئين خصوصا اس کی چہترویں شق کے مطابق عراقی حکومت کی مشکلات کو حل کرنا چاہتا ہے ۔

 عادل عبدالمہدی نے مزید کہا کہ عراق کے نۓ وزیر اعظم کا تعین آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق کیا جاۓ گا۔  دریں اثناء عراق کے حکومت قانون اتحاد نے سعودی عرب کی جانب سے عراق میں قبائلی اختلافات کو ہوا دیۓ جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔ حکومت قانون اتحاد کے سنیئر رہنما علی الشلاہ  نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سعودی عرب عراقی گروہوں کو اپنے ساتھ ملانے کے ذریعے عراق میں اثر و نفوذ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ اور یہ چيز عراق کے قومی مفادات کے لۓ نقصان دہ ہے ۔ علی الشلاہ نے قومی اتحاد اور حکومت قانون کے باہمی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ یہ اتحاد متحدہ قومی حکومت تشکیل دینا چاہتا ہے اور یہ عراقیوں کے اندر اتحاد پیدا کرے گا۔ علی الشلاہ نے اس بات پر تاکید کی کہ عراق کی آئندہ حکومت تمام عراقی گروہوں کی شرکت سے تشکیل پانی چاہۓ۔ واضح رہے کہ عراق کے قومی اتحاد اور حکومت قانون اتحاد نے منگل کے دن  ملکر ایک نۓ اتحاد کی  تشکیل کا اعلان کیا تھا  ۔ اور عراق میں یہ سب سے بڑا پارلیمانی دھڑا شمار ہوتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button