عراق

عراق ميں دوبڑے شيعہ گروہوں کا اتحاد

shiite_noori-al-malki_ammar-al-hakim2عراق ميں وزيراعظم نوری مالکی اور مجلس اعلی انقلاب اسلامی عراق کے سربراہ عمار الحکيم کے گروہوں نے حکومت بنانےکےلئے اتحاد کرلياہے۔ دونوں گروہوں حکومت قانون الائينس اور عراقی نيشنل الائنس نے پارلمنٹ ميں اکثريتی بلاک بنانے کےلئے اتحاد کرلياہے ۔  سابق حکومتی مشير رزاق القدمی ايک بيان پڑھ کراس بات کا اعلان کيا۔ اس اعلان ميں يہ نہيں بتايا گيا ہےکہ وزيراعظم کون بنے گا۔
شيعت نيوز کي رپورٹ کے مطابق، ان دونوں اتحادوں کو پارلمنٹ ميں اکثريت حاصل کرنے کےلئے مزيد چارسيٹيں چاہيں۔ ادھر کردستان اتحاد کے رہنما صدر جلال طالبانی نے کہا ہے کہ وہ نوری المالکی اور عمار حکيم کے ساتھ اتحادکرنے کوتيارہيں
واضح رہے کہ عراقی شيعہ الا ئنس ميں شامل ايک اہم جماعت مقتدی الصدر کی تنظيم جس نے انتخابات ميں عراقی نيشنل الائنس کی کل حاصل کردہ 70  نشستوں ميں سے 40 نشستيں حاصل کی ہيں، نے عراقی وزير اعظم نوری المالکی کی دوبارہ وزير اعظم کی حيثيت سے نامزدگی کی شديد شديد محالف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button