عراق

عراق میں دہشتگردانہ حملے، 67 سڑسٹھ شہید

shiite_iraq_blast1عراق کےدارلحکومت بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں کم ازکم 67 سڑسٹھ افراد شہید ہوئےہیں۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کےمطابق بغداد میں کل چارکاربم دھماکے ہوئے جن میں70 سترافراد شہید اورایک سودس110 سےزیادہ زخمی ہوگئے۔

یہ بم دھماکے صدرسٹی ، الحریہ ، اور الزعفرانیہ کےعلاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی مسجدوں اور امامبارگاہوں کےقریب ہوئے ہیں۔شہید ہونےوالے تمام افراد نمازجمعہ کےلئے جا رہے تھے۔اس سے قبل جمعہ کی صبح صوبہ الانبار میں الرمادی سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے خالدیہ میں چھ بم دھماکے ہوئے تھے جن میں سات افراد مارے گئے تھے۔باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک عراق میں اقتدار کے موجودہ ڈھانچے سے ناراض ہیں اور وہ تکفیریوں اور کالعدم بعث پارٹی کے عناصرکوآلہ کاربناکر تشدد کانیاسلسلہ شروع کرکے یہ ظاہر کرنےکی کوشش کررہے ہيں کہ بعثیوں کےبغیرعراق میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button