عراق

انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں

shiite_iraq_cabina-300x225عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی  کے اتحاد میں شامل ایک سنئیر سیاستداں حسین عبد نے کہا ہے کہ عوام کےسامنے بہت جلد  ایسے ثبوت و شواہد پیش کئے جائيں گے جن سے ظاہرہوتاہے حالیہ عام انتخابات میں بھرپور دھاندلی ہوئي ہے ۔ انہوں کا کہنا ہے کہ بعض گروہوں نے انتخابات میں بھرپور دھاندلی کی ہے ۔ تحسین عبد نے کہا کہ ان دھاندلیوں سے انتخابات کے نتائج پربرے اثر پڑے ہیں اور ثبوت و شواہد سے معلوم ہوجائے گا کہ بعض گروہوں کی دھاندلیوں سے انتخابات کے

 نتائج تبدیل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوری المالکی کے اتحاد نے فیڈرل عدالت کو بھی ثبوت وشواہد پیش کردئےہیں اور ہم عدالت کےفیصلے کا انتظارکررہےہیں۔ یادرہے اس سے قبل وزیر اعظم نوری المالکی اور صدر طالبانی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتےہوئے مطالبہ کیا تھاکہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھ سے کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عراق کا الیکشن کمیشن گروہوں کی شکایات کاجائزہ لیکر عنقریب انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کرنےوالا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ  نے انتخابات میں دہاندلی کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button