عراق

عراق میں امریکی تسلط کے سات سال مکمل۔۔لاکھوں عراقیوں کی احتجاجی ریلی

 

shiite_iraq_rally-150x150عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں لاکھوں عراقیوں نے عراق پر امریکی تسلط کے سات سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلی نکالی ،واضح رہے کہ عراق پر امریکہ نے آج سے سات سال قبل 2003ء میں قبضہ کیا تھا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لاکھوں عراقیوں نے نجف اشرف میں امریکہ کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں عراقی پرچم بلند کر رکھے تھے جبکہ شیعہ سنی بھائی بھائی،امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور،برطانیہ مردہ باد،اور اپنا ملک امریکیوں کے ہاتھ میں نہیں دیں گے،جیسے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔مظاہرین نے ریلی میں امریکہ  ،اسرائیل اور برطانیہ کے پرچم بھی نذر آتش کئے اور عراقی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عراق سے غیر ملکی افواج فوری طور پر نکل جائیں اور بالخصوص امریکی افواج فوراً عراق کی سر زمین کو خالی کر دیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراق پر امریکی اور برطانوی تسلط کا آغاز صدام حکومت کے خاتمے کے نام پر کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اب تک امریکی اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں لاکھوں عراقی شہری شہید ہو چکے ہیں اور عراق میںآئے روز ہونے والے خود کش بم دھماکوں نے عراقی شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جس کے سبب اب تک دس لاکھ عراقی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں امریکہ مخالف ریلی میں معروف شیعہ عالم دین سید مقتدیٰ الصدر کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کے بغیر غاصب امریکیوں اور ان کے حواریوں کو عراق سے نکالنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ عراق کے سنی بھائیوں عراق کو آزاد کرانے کے لئے ہمارا ساتھ دو ،سید مقتدیٰ الصدر کا پیغام جو کہ ان کے قریبی ساتھی حاذم العرجی نے پڑھ کر سنایا ،مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ امریکی ہمارے ملک میں قابض رہیں اور اپنے من پسند قوانین ہم پر مسلط کریں،ہم ان کی عراق سے بے دخلی چاہتے ہیں اور اس کے لئے عراقی عوام کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button