عراق

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان جمعہ کے دن کردیا جائے گا۔

shiite_iraq_election_results-150x150

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان جمعہ کے دن کردیا جائے گا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے الیکشن کمیشن کے سربراہ فرج حیدری نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن الرشید ہوٹل میں عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بانوے فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق ایاد علاوی کے اتحاد العراقیہ کو نوری مالکی کے اتحاد حکومت قانون پر آٹھ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ عراقی صدر جلال طالبانی اور وزیر اعظم نوری مالکی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ووٹوں

 کی گنتی ہاتھوں کے ذریعے انجام دے لیکن ہر طرح کے شک اور ابہام کو دور کرنے کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عراقی صدر اور وزیر اعظم کے مطالبے کے باوجود العراقیہ اتحاد نے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور ان پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی عرب کی حکومت نے انتخابی مہم کے دوران عراق کے بعض گروہوں کو اربوں ڈالر دیئے تھے اور امریکہ نے بھی عراق میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ایک خاص اتحاد کو بر سر اقتدار لانے کے لئے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں علانیہ مداخلت کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button