عراق

عراقی حکومت نے سعودی شر پسند ذرائع ابلاغ کی جانب سے مقتدیٰ الصدر کو گرفتار کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا

shiite_arab_rejects_sadrسعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ معروف عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کو عراق آمد پر گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عربیہ کی طرف سے عراق کے خلاف مذموم سازش کا حصہ ہے ۔

واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر نے اپنے ایک بیان میں پہلے ہی اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ عراق دشمن امریکی نواز طاقتیں عراق کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر غلط خبروں کو شائع کریں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کی جانب سے خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے غیر ملکی طاقتوں (امریکہ،اسرائیل،سعودیہ )کی جانب سے ملک میں ہونے والے انتخابات کے دوران پیسوں کے استعمال کے حوالے سے خبر دار کیا تھا۔واضح رہے کہ قاتل بعث پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم اور العراقیہ اتحاد کے سربراہ ایاز اعلاوی کے گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے نے عراق کے اندر انتہائی اختلاف رائے کو جنم دیا ہے۔جبکہ عرب زبان کی ایک ویب سائٹ نہران نیوز نیٹ نے سعودی ذمہ دار کے بیان کو جاری کیا ہے کہ متعصب سعودی حکمرانوں نے بعث پارٹی کے رہنما کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ عراق میں انتخابات کی خرید و فروخت کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کریں گے تا کہ عراق میں بعثیوں کو دوبارہ بر سر اقتدار لایا جائے۔دوسری جانب عراق کے دینی رہنما اور مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے فتویٰ دیتے ہوئے عراقی انتخابات میں ووٹوں کی خرید فروخت کوحرام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عراقی عوام دین دار لوگوں کو انتخابات میںمنتخب کریں ۔جبکہ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ حکومت کو امریکی دوروں سے تشویش نہیں ہے ہاں اگر وہ عراق کی مستقبل کی حکومت اور مستقبل کے وزیر اعظم کے بارے میں بات چیت کریں گے تو اس کا مطلب عراق میں غیر ملکی مداخلت تصور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صدام کی حکومت کے خاتمہ کے بعد موجودہ انتخابات عراقی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ 2011ء کے اختتام پر امریکی فوجیں بھی عراق سے انخلاء کا اعلان کر چکی ہیں لیکن اسرائیلی اور امریکیوں کی کوشش ہے کہ عراق میں بد امنی ،اختلافات،اور دہشت گردی کرواتے رہیں تا کہ اپنے قیام کو مزید توسیع دے سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button