عراق

کربلائے معلی میںچہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ، کروڑوں عزاداران سید الشہداعلیہ السلام شریک۔

shirne1

دنیا بھر کی طرح کل بروز جمعہ چہلم (اربعین )امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزداران سید الشہدا علیہ السلام کربلائے معلی میں مراسم عزداری انتہائی عقیدت واحترام سے انجام دیں گے،شیعت نیوز کے مطابق عراق کے تمام شہروں خصوصا کربلا اور نجف اشرف میں بھی چہلم(اربعین ) امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری سیدالشہداعلیہ السلام جاری ہے ۔ اور حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کے لئے کروڑوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام دنیا بھر سے ان مقدس شہروں میں پہنچ چکے ہیں اور عزاداری سید الشہداعلیہ السلام میں

 مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے دیگر شہروں بغداد ، کاظمین ، بصرہ ، العمارہ اور کوت میں بھی اہل بیت علیھم السلام سے عقیدت رکھنے والے شہدائے کربلا کی یاد میں مصروف عمل ہیںاور ان کا غم منارہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یزیدیوں کی طرف سے کربلا ئے معلی میں آنے والے زائرین کے قافلوں پر حملے کر کے درجنوں عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو شہید اور سینکڑوں کو ذخمی کر دیا تھا ،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد بھی عزداران سید الشہدا علیہ السلام کے عزم اور حوصلے بلند ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے کروڑوں عزدار کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ روضہ اقدس مبار سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے فیض یاب ہوں گے اور شہدائے کربلا کے چہلم (اربعین )کے سلسلہ میں مراسم عزاداری انجام دیں گے،دوسری طرف کربلا میں یکے بعد دیگرے زائرین پر ہونے والے جان لیوا حملوں کے بعد عراقی حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں اور فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے تا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردوں سے نمٹا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button