ایران

شام و غزہ کے عوام کی کامیابی اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے

m raza naqdiاسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے کہا ہے کہ تسلط پسندوں کے مقابلے میں شام اور غزہ کے عوام کی کامیابی، علاقائی تبدیلیوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی نے تاکید کی کہ دنیا کے حکمرانوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والی سیاسی و فوجی تبدیلیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار نہایت ہی اہم ہے۔
ایران کی رضا کار فورس بسیج کے سربراہ نے اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے دشمنوں کی متعدد سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند نظام نے آج ایران کے عوام پر اقتصادی و ثقافتی جنگ مسلط کررکھی ہے، اس بناپر حتمی طور پر دہمکی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے، اسلامی انقلاب کا دفاع کیا جائے۔
جنرل محمد رضانقدی نے مشرق وسطی خاصطور سے ایران کے پڑوسی ملکوں میں جاری موجودہ بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام بحرانوں کے باوجود، ایران کے عوام سلامتی و امن و امان ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں اور یہ سلامتی و امن و استحکام، دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کی مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button