ایران

صدر مملکت کی جانب سے عالم اسلام کو عید کی مبارکباد

hasan rohani5ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں ، حکومتوں اور ملتوں کے نام ایک پیغام میں عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید فطر اللہ سبحانہ و تعالی کی حمد و ثناء، تمام بھلائیوں اور اخلاقی مکارم کے شکر کے لیے پاکیزہ انسانی فطرت کی جانب بازگشت اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کی عید ہے اور یہ تعصبات، تشدد اور انتہا پسندی سے روح و جسم کے خالص ہونے کی عید ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ رمضان المبارک میں ، کہ جو حقیقی معنوں میں امن و رحمت کامہینہ ہے ، ایک جانب غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت نے وحشیانہ مظالم روا رکھے اور دوسری جانب عراق اور شام میں بھی دہشتگردانہ اقدامات اور بھائي کے ہاتھوں بھائي کو قتل کیا جاتا رہا اور قبائلی اور مذہبی اختلافات کی آگ بھڑکا کر ملت اسلامیہ کی وحدت کو پارہ پارہ کیا گيا۔ صدر مملکت نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد مدنی کے نام بھی ایک پیغام ارسال کرکے ان کو عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کی اور پروردگار عالم سے ملت اسلامیہ کی سربلندی اور سعادت کی دعا کی۔

واضح رہے کہ عراق، ترکی، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات سعودی عرب، اردن، کویت، افغانستان، تاجیکستان اور بحرین سمیت بعض اسلامی ممالک میں آج عید ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، جمہوری آذربائیجان اور ہندوستان میں کل منگل کے دن عید منائی جائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button