ایران

قرآن کا پیغام، دشمن سے غافل نہ ہونا: رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

rehbar53ایران کی یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتذہ نے رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات میں علمی سائنسی ، ثقافتی ، سماجی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں ہمفکری اور تبادلہ خیال کا جائزہ لیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بدہ کے دن انجام پانے والی اس نشست کے آغاز میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران اور عالم اسلام کے مستقبل کی سرنوشت رقم کرنے والے عامل کی حیثیت سے تیزگام اور ہمہ گیر علمی تحریک کی اہمیت پرتاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس اہم مقصد کوعملی جامہ پہنانے کےلئے ان لوگوں کےجہادی انتظام اور فعالیت کی ضرورت ہے جو ملک وقوم کی پیشرفت کے دلداہ ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی نظام کے دشمنوں کے محاذ کی ایک اصلی سازش ایران کی علمی تحریک کو روکنا ہے آپ نے باربار دشمن کی لفظ دہرائے جانے کے سلسلے میں فرمایا کہ بعض افراد لفظ دشمن کی تکرار کے سلسلے میں حساس ہيں جبکہ قرآن کریم میں بھی بارہا شیطان اور ابلیس کی لفظ کی تکرار ہوئي ہے جس کا پیغام ، شیطان اوردشمن سےغافل نہ ہونا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ہیومن سائنس کے میدان میں انقلاب لانے کی ضرورت کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مغرب میں ہیومن سائنس مادی اور غیرالہی ہے جبکہ علوم انسانی، فرد اور سماج کے لئے اس وقت مفید ہوگی جب وہ الہی اور اسلامی تصورکائنات کی بنیاد پر استوارہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button