ایران

امریکا عراق میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے،آیت اللہ خامنہ ای

rehbar ali khamnaiایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو خراب تر سیکیورٹی صورت حال کے نام پرعراق میں مداخلت سے باز رہنا چاہئیے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے عدالتی حکام سے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق میں فرقہ وارانہ نوعیت کا تنازعہ نہیں بلکہ عراق کو امریکی حواری بنانے اور اس کے مخالفین کے درمیان جنگ ہے۔ امریکا عراق کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے اور اپنے آلہ کاروں کو اقتدار میں لانا چاہتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عراقی حکومت ،قوم اور مذہبی حکام بغاوت کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اللہ کے فضل سے وہ ایسا کرکے رہیں گے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عراقی عوام اور قائدین خود ہی ملک میں جاری تشدد کا خاتمہ کرسکتے ہیں اس لئے امریکا کو خراب تر سیکیورٹی صورت حال کے نام پرعراق میں مداخلت سے باز رہنا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button