ایران

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات

muhammeedاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ محمد نھاوندیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ فی الحال صرف ایٹمی مذاکرات کے تناظر میں ہی آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔ محمد نہاوندیان نے ، کہ جو اوسلو فورم 2014 میں شرکت کےمقصد سے ناروے کے دورے پر ہیں، جمعے کے دن ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات اعتماد سازی کی ایک کسوٹی ہیں اور اگر یہ مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچ گۓ تو دوسرے موضوعات کے بارے میں مذاکرات کا راستہ بھی ہموار ہوجائے گا۔ محمد نہاوندیان نے عراق میں دہشتگردی کے مقابلے کے لۓ راہ حل تلاش کرنے سے متعلق ایران اور امریکہ کے باہمی تعاون کے سلسلے میں کی جانے والی بعض قیاس آرائیوں کے بارے میں کہا کہ ایران عراق کے ایک ہمسایہ ملک کے طور پر اس ملک کی حکومت کی جانب سے تعاون کی درخواست کا مثبت جواب دے گا اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب امریکہ نے عراق میں دہشتگردی کے خاتمے کے سلسلے میں کوئی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button