مکران، تجارتی،صنعتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مکران کے ساحلی علاقوں کی ترقی سے ایران علاقائي طاقت سے عالمی طاقت میں تبدیل ہوجائے گا۔ مکران کا علاقہ تاریخی لحاظ سے ایران کے جنوب مشرق اور پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ جنرل عبدالرحیم موسوی نے جمعرات کی رات مکران ساحلی علاقے کے بارے میں قومی کانفرنس کی اختتامیہ تقریب میں کہا کہ یہ علاقہ جیوپالیٹیکل اور سکیوریٹی کے لحاظ سے اپنی اسٹراٹیجیک پوزیشن کی بنا پر عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن کو مزید مضبوط بناسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ تجارتی، صنعتی اور سیاحتی لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ بری فوج اس علاقے کو آباد کرنے اور رکاوٹوں کو ہٹانے کی بھرپور کوشش جاری رکھے گي۔ مکران کے بارے میں قومی کانفرنس شہر جاسک میں اٹھارہ اور انیس جون کو منعقد ہوئي۔