ایران

ایرانی فوج ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں

ahmed razaایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر احمد رضا پوردستان نے مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں ایئر فورس بیس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس اعلی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اس وقت مختلف فوجی مشقیں انجام دے کر دفاع مقدس کے برسوں کی مانند مکمل آمادگي رکھتے ہیں۔

پور دستان نے مزید کہا کہ مسلح افواج میں ایسی صلاحیت اور لیاقت پائی جاتی ہے کہ کوئی بھی دھمکی اسلامی جمہوریۂ ایران کو ہدف نہيں بناسکتی اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو ایران کی مسلح افواج دھمکانے والے کو شرمندہ کردےگي ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button