امریکہ اور صہیونی حکومت نے عراق میں بحران کھڑا کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ قرائن و شواہد اور دستاویزات سے واضح طور پر نشاندہی ہوتی ہے کہ آج عراق میں رونما ہونے والے بحران کے پیچھے امریکہ، صہیونی حکومت، برطانیہ اور بعض عرب حکومتوں کا ہاتھ ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ عراق کی موجودہ حاکمیت کے خلاف جنگ میں امریکہ، صہیونی حکومت، برطانیہ اور بعض عرب حکومتیں منظم طریقے سے سازشوں میں مصروف ہیں اور خاص منصوبہ بندی کے تحت عراق میں بحران کھڑا کررہی ہیں۔ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر سید مسعود جزائری نے وضاحت کی بڑے شیطان کے دست پروردہ عناصر کی بزدالانہ کوششوں کے برخلاف، علاقے میں مزاحمت نے رواج پیدا کرلیا ہے اور سامراجی محاذ، مزاحمت کو ختم نہیں کرسکتا۔ جنرل سید مسعود جزائری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگردی انسانیت کے نزدیک قابل مذمت ہے کہا کہ دہشتگرد عناصرخود اپنی ہی آگ میں جل کر راکھ ہوجائینگے۔