ایران میں القاعدہ کے تیس دہشتگرد گرفتار
ایران کے نائب وزیر اطلاعات نے ایران میں القاعدہ سے وابستہ تیس دہشت گرد عناصر کو گرفتار کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر اطلاعات علی خزائی نے کل شہر مشہد مقدس میں اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران ایران کی سیکورٹی فورسز نےایران کے مختلف علاقوں سے تیس دہشت گرد عناصر کو گرفتار کیا ہے ان دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ نٹ ورک سے ہے جناب علی خزائی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ ، امام بارگاہوں اور زیارتی مقامات سمیت کسی بھی جگہ اور مقام پر دہشت گردانہ اقدامات کی انجام دہی سے دریغ نہیں کرتے۔ علی خزائی نےاسی طرح عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے رہاہے۔خزائی نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ شیعہ اور اہل سنت مل جل کر وہابی، سلفی اور تکفیری گروہوں کا مقابلہ کریں۔