وہابیوں کے محل شیعوں کی ہڈیوں سے تعمیر ہوئے ہیں: آیت اللہ سبحانی
آیت اللہ جعفر سبحانی نے حوزہ علمیہ قم میں منعقدہ اساتید کے ایک اجلاس میں کہا: امام راحل نے حوزہ ہائے علمیہ کو تقویت پہنچانے میں بے شمار قربانیاں دیں۔
اس مرجع تقلید نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ ہائے علمیہ کو عصر حاضر کے علوم سے بھی دور نہیں رہنا چاہیے کہا: عصر حاضر کے علوم سے آشنا افراد کسی میدان میں بھی ناکام نہیں ہیں۔
انہوں نے مھدویت کے موضوع کو حوزہ ہائے علمیہ کی ایک ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مھدویت کو بعض لوگوں نے ذریعہ معاش بنا رکھا ہے اس موضوع کو حوزہ علمیہ میں جگہ پانا چاہیے۔
انہوں نے وہابیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہابیت ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں کام کرنے کی اس وقت بہت ضرورت ہے چونکہ ہم اس تکفیری گروہ کے پہلے درجے پر نشانہ ہیں۔
آیت اللہ سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں وہابی دنیا کے ساٹھ ملکوں سے جمع ہیں کہا: مسجد الحرام اور مسجد النبی کا نظام وہابیت کے ہاتھ میں ہے اسی وجہ سے ہم کہتے ہیں اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت وہابیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
جہان تشیع کے اس مرجع تقلید نے وہابیت کے محلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہابیوں کے محل شیعوں کی ہڈیوں سے تعمیر ہوئے ہیں اور یہ ایسی حقیقت ہے جو تاریخ اسلام میں موجود ہے۔