ایران

فرانس نیوز ایجنسی کی صحافتی غداری، رہبر انقلاب کے بیان میں تحریف کردی

afpفرانس نیوز ایجنسی نے علاقے میں تکفیری گروہوں کے خطرے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان میں تحریف کی ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃاللہ العظمی خامنہ ای نے کل پیر کے روز امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات میں فرمایا تھا کہ علاقے کے بعض ممالک تکفیری گروہوں کے خطرے سے آگاہ نہیں ہیں اور ان گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ فرانس نیوز ایجنسی نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کو منعکس کرتے وقت ، تکفیری گروہوں کےبجائے "سنی مذہب انتہاپسند گروہوں” کی عبارت استعمال کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ تکفیری ایک ایسا مترادف لفظ ہے کہ جسے ایرانی حکام انتہا پسند اہل سنت کے لئےاستعمال کرتے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button