ایران

کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تاکید

kespainاسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نے کسیپیئن سی کے ساحلی ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کل ماسکو میں کیسپیئن سی کے پانچ ساحلی ملکوں کے وزرائے خارجہ کےاجلاس کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور اس سلسلے میں آمادگي رکھتا ہے ۔ جناب ظریف نے مزید کہا کہ ایران نے کیسپیئن سی کے بارے میں جو اہم بات پیش کی ہے وہ ساحلی ملکوں کے قوانین کی بنیاد پر ان ملکوں کے درمیان معاشی ترقی کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں انجام دینے اور ساحلی ملکوں کے درمیان ہم آہنگي اور باہمی تعاون کی ضرورت اور انصاف کا قیام ہے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کیسپیئن سی کے ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں ، آستارا خان میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں جاری ہونے والے اعلامیے اور بیان سے متعلق اچھا اتفاق رائے انجام پایا ہے ۔ جناب ظریف نے کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے ضمن میں ماسکو میں روس ، قزاقستان اور جمہوریۂ آذربائیجان کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button