ایران

آذر بائیجان کی دفاعی ضروریات پوری کریں گے

ferozabdiاسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی دفاعی ضروریات کا ایک حصے ایران پورا کرے گا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ جنرل ” حسن فیروز آبادی” نے آج تھران میں جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاع "ذاکر حسن اف” کے ساتھ ملاقات کے ضمن میں کہا کہ آذربائیجان ، اپنی دفاعی ضروریات کا ایک بڑے حصہ ایران سے حاصل کررہا ہے اور یہ ملک ایران کے پیداواری سامان سے آشنا ہے۔ جنرل "حسن فیروز آبادی” نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمسایہ و مسلمان ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں رکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاع کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دفاعی تربیت کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی ، دوستانہ تعلقات کے فروغ کے حوالے ملاقاتوں کے جاری سلسلے کو آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے وزیردفاع نے آج ، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ "ذاکر حسن اف” ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز تھران پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button