ایران

مزاحمتی معیشت سے ایران کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا: صدر روحانی

rohani carمطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج رہبر کا انتخاب کرنے والی کونسل ، مجلس خبرگان کے اجلاس کے ضمن میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مزاحمتی معیشت کی کلی پالیسیوں کے دائرے ميں ، ایران میں نئي کوششوں کا آغاز ہونا چاہئے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمتی معیشت ، ایرانی معیشت کو اس قدر مستحکم کردیگي کہ مختلف حالات میں ملک کی معیشت پائيدار رہ سکے گي اور بد خواہ عناصر کوئي مشکل کھڑی نہيں کرسکیں گے ۔ جناب روحانی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ مزاحمتی معیشت کے علاوہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا موضوع بھی مجلس خبرگان رہبری کےاجلاس کا موضوع تھا کہا کہ ایران کے ایٹمی حق کے تحفظ کے سلسلے ميں کوئی تشویش نہیں پائي جاتی کیوں کہ حکومت ایران کسی بھی طور پر اپنی ریڈ لائنز کو پار نہيں کرے گي ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران کے حقوق کو پائیدار بنائے جانے کے ساتھ ہی جو مظالم عوام پر روا رکھے جار ہے ہيں اور جو ناروا اور غلط پابندیاں ان پر عائد کی گئی ہيں انہيں ختم ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اعتماد کی بحالی کے دائرے میں اپنی پرامن سرگرمیاں انجام دے رہاہے تاکہ بدخواہ عناصر ، عالمی رائے عامہ کو ملت ایران کے خلاف اکسا نہ سکیں ۔ صدر ایران نے ایران کے خلاف امریکی حکام کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان باتوں کا حقیقت سےکوئی تعلق نہيں ہے اور دنیا کے تمام ملک ایران کی کامیابی کی باتیں کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ غلط پالیسیوں اور دباؤ کے خلاف ایران کی استقامت و پائیداری کامیاب تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button